Skip to Main Content
Start Main Content

e-APS پرفارمننس کے مقامات اور

لئیژر اینڈ کلچرل سروسز ڈیپارٹمنٹ (LCSD) کے پاس پرفارمننس کے مختلف مقامات ہیں، جو متعدد پرفارمنسز اور ایونٹس کے لیے موزوں ہیں۔ مقامات کی بکنگ اور کرائے کے واجبات کی ادائیگی انٹرنیٹ پر   (e-APS LCSD پرفارمنس وینیوز ای-ایپلیکیشن اینڈ پیمنٹ سروسز) کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

آپ e-APS کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

https://eaps.lcsd.gov.hk/ccms_eaps/LCSD/main.zul?lang=GB

 

 

 نئے خطے (A)

 

کوائی سنگ تھیٹر

1.

نومبر 1999 میں کوائی سنگ تھیٹر کا افتتاح ہانگ کانگ کے اندر فنون لطیفہ کی نشوونما میں ایک سنگ میل ہے۔ ان برسوں کے دوران، اس تھیٹر نے اپنے ناظرین کی شاندار لطف اندوزی کے لیے متعدد مقامی اور وزیٹنگ اسٹیج پروڈکشنز کو معیاری معاونت فراہم کی ہے۔

تھیٹر کا آڈیٹوریم ہر قسم کی پرفارمنس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے لیس شدہ ہے۔ Black Box تھیٹر LCSD پرفارمنگ آرٹس کی سہولیات میں اپنی نوعیت کا اولین ہے جس کو چھوٹے پیمانے پر اور تجرباتی پروڈکشنز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ فنون لطیفہ کی مختلف سرگرمیوں کی ضروریات کے مطابق دیگر سہولیات میں ایک لیکچر روم، ایک ڈانس اسٹوڈیو اور ایک ریہرسل روم شامل ہے جب کہ پلازہ شہر کی مصروف زندگی کے لیے سانس لینے کی جگہ فراہم کرتا ہے۔

اس کی اپنی متنوع سہولیات میں سب سے نمایاں یہ ہے کہ، کوائی سنگ تھیٹر اپنے اہم مقام اور شاندار ٹرانسپورٹ کنکشن پر فخر محسوس کرتا ہے۔ یہ مختلف رینج کی پروڈکشنز کی تیاری کے لیے ایک مثالی مقام ہے اور مقامی ثقافتی تقریبات کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

مقام
12 ہنگ ننگ روڈ، کوئی چنگ، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/ktt/

 

نارتھ ڈسٹرکٹ ٹاؤن ہال

2.

نارتھ ڈسٹرکٹ ٹاؤن ہال کا باضابطہ طور پر فروری 1982 میں افتتاح کیا گیا تھا۔ MTR اسٹیشن سے متصل شیونگ شوئی کے مرکز میں واقع ٹاؤن ہال ایک آڈیٹوریم اور دو فنکشن رومز پر مشتمل ہے، جو فنون لطیفہ اور ثقافتی پرفارمنسز، تقاریب، نمائشوں، کانفرنسوں، سیمینارز، استقبالیوں اور تربیتی کلاسز۔کے انعقاد کے لیے موزوں ہیں۔

مقام
2 لنگ وان اسٹریٹ، شیونگ شوئی، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/ndth/

 

شا ٹن ٹاؤن ہال

3.

شا ٹن ٹاؤن ہال مربوط سہولیات کے ساتھ ایک باسہولت اور عمدہ طور پر مزین شدہ پرفارمننس کا مقام ہے، جو افراد کو ثقافت اور فنون سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتا ہے، اور نیو ٹیریٹریز ایسٹ میں ایک ثقافتی علامت بن گیا ہے۔ چاہے یہ رقص، ڈراما، موسیقی کی سرگرمیوں، نمائشوں، یا کانفرنسوں کے لیے ہو، ٹاؤن ہال پرفارمنس اور نمائشی سہولیات کی ایک مکمل رینج پیش کرتا ہے۔ یہ تین بڑی سہولیات پر مشتمل ہے: ایک آڈیٹوریم، ایک ثقافتی سرگرمیوں کا ہال، ایک نمائشی گیلری، اور دیگر عام اور معاونتی سہولیات۔ جنوری 1987 میں، اپنے افتتاح کے بعد سے، ٹاؤن ہال آرٹس کے لیے محکمے کی وابستگی، مقامی فنون اور ثقافت کے لیے اس کی سپورٹ، اور کمیونٹی کے ثقافتی تجربے کو تقویت دینے کے لیے اس کی لگن کی علامت ہے۔ ٹاؤن ہال نے وینیو پارٹنرز، آرٹس گروپس کے ساتھ ساتھ، مقامی اور غیر ملکی فنکاروں کے ساتھ بھی مل کر کام کیا ہے، ثقافتی پروگراموں کا ایک وسیع سلسلہ پیش کیا ہے اور پروگرام کے تنوع کے حوالے سے شہرت پائی ہے۔

مقام
1 یوئن وو روڈ، شا ٹن، نیو ٹیریٹریز

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/stth

 

تائی پو سوک سینٹر

4.

تائی پو کے ٹاؤن سینٹر میں واقع، تائی پو سوک سینٹر ستمبر 1985 میں اپنے افتتاح کے بعد سے مقامی کمیونٹی کو متنوع ثقافتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ متنوع سہولیات سے لیس ہے، بشمول ایک آڈیٹوریم، ایک بلیک باکس تھیٹر اور ایک فنکشن روم، جس کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور ادارے مختلف قسم کی ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے بُک کر سکتے ہیں۔

مقام
12 بمقام پونگ روڈ، تائی پو، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں :
https://www.lcsd.gov.hk/tpcc/

 

سوئن وان ٹاؤن ہال

5.

سوئن وان ٹاؤن ہال کا افتتاح 1980 میں کیا گیا تھا۔ یہ نیو ٹیریٹریز میں پہلا پرفارمننس وینیو تھا۔ ٹاؤن ہال مربوط شدہ سہولیات سے لیس ہے جس میں ایک آڈیٹوریم بھی شامل ہے جو پرفارمنس کی وسیع رینج کے لیے مثالی ہے جبکہ ثقافتی سرگرمیوں کا ہال چھوٹے اسٹیج شوز اور اسکریننگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ، ایک نمائشی گیلری، ایک لیکچر روم اور ایک کانفرنس روم نمائشوں، کانفرنسوں، استقبالیوں، تربیتی کلاسوں، وغیرہ کے لیے موزوں ہے۔

سوئن وان ٹاؤن ہال کی سہولت یہ ہے کہ یہ ایک موثر پبلک ٹرانسپورٹیشن کے نظام کے ساتھ واقع ہے، بشمول سوئن وان اور سوئن وان ویسٹ MTR اسٹیشنز جو بالکل متصل واقع ہے۔ سوئن وان کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے، ٹاؤن ہال ہر عمر کے وزیٹرز اور معذور افراد کے لیے اپنی سہولیات اور خدمات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ ضلع میں فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کے ناطے، سوئن وان ٹاؤن ہال عوام کو موثر اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا جاری کرے گا۔

مقام
72 تائی ہو روڈ، سوئن وان، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/twth/

 

ٹوئن من ٹاؤن ہال

6.

ٹوئن من ٹاؤن ہال ایک عمدہ طور پر مزین کلچرل کمپلیکس ہے جس کا بندوبست ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ہے۔ اس میں آڈیٹوریم، ثقافتی سرگرمیوں کا ہال، نمائشی گیلری اور دیگر ذیلی سہولیات موجود ہیں۔ یہ موزوں طور پر سوئن من کے قلب میں واقع ہے اور ضلع کے تمام حصوں کے ساتھ ساتھ یوئن لونگ، سوئن وان اور کوولون کو جوڑنے والے موٹر وے نیٹ ورک کے ذریعے منسلک شدہ ہے اور یہ ٹاؤن ہال مئی 1987 میں افتتاح سے نارتھ ویسٹ نیو ٹیریٹریز میں ثقافتی سرگرمیوں اور فنون لطیفہ کا مرکز ہے۔ ٹوئن من کی تیز رفتار ترقی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے، یہ ٹاؤن ہال اپنی سہولیات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے، اپنی خدمات کو بہتر بنا رہا ہے اور علاقے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے خود کو وقف کر رہا ہے، جس کا مقصد مقامی کمیونٹی کو ایک متحرک ثقافتی سماجی ماحول پیش کرنا ہے۔

مقام
3 ٹوئن ہائی روڈ، ٹوئن من، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/tmth/

 

یوئن لونگ تھیٹر

7.

یوئن لونگ تھیٹر مئی 2000 میں کھولا گیا تھا۔ جدید پرفارمنگ آرٹس کا یہ مقام نیو ٹیریٹریز کے شمال مغربی علاقے میں فنون لطیفہ کا مرکز بن گیا ہے۔

تھیٹریوئن لونگ تائی یک روڈ پر یوئن لونگ پارک، یوئن لونگ اسٹیڈیم اور پبلک سوئمنگ پول کے قریب واقع ہے۔ بالان کے اندر بانس کا صحن توجہ کا مرکز ہے، جو سکون اور راحت کا ماحول پیدا کرتا ہے۔

تھیٹر میں ایک آڈیٹوریم، ایک ڈانس اسٹوڈیو، ایک ریہرسل روم، ایک لیکچر روم، ایک فنکشن روم اور ایک نمائشی گوشہ ہے، جو ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کی وسیع رینج کے لیے وینیو کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عمدہ طور پر سہولیات فراہم کرتا ہے۔

مقام
9 یوئن لونگ تائی یک روڈ، نیو ٹیریٹریز، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں :
https://www.lcsd.gov.hk/ylt/

 

 

ہانگ کانگ اور کوولون (B)

 

ہانگ کانگ سٹی ہال

1.

1962 میں اس کا افتتاح ہوا، اور یہ ہانگ کانگ سٹی ہال ہانگ کانگ کی کمیونٹی کے لیے تشکیل دیا گیا پہلا کثیر المقاصد ثقافتی کمپلیکس ہے۔ سٹی ہال، جسے 2022 میں ایک یادگار قرار دیا گیا تھا، ایک کنسرٹ ہال، ایک تھیٹر، ایک نمائشی ہال، ایک ریسائیٹل ہال، ایک نمائشی گیلری اور کمیٹی رومز پر مشتمل ہے، جو کہ وسیع پیمانے پر ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے وینیوکے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے۔

مقام
5 ایڈنبرگ پلیس، سینٹرل، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں :
https://www.lcsd.gov.hk/hkch/

 

ہانگ کانگ کولیزیم

2.

27 اپریل 1983 کو اپنے باضابطہ آغاز کے بعد سے، ہانگ کانگ کولیزیم (HKC) نے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس، شاندار تفریحی پروگراموں، پاپ کنسرٹس اور کنونشنز کے لیے ہانگ کانگ کے مقبول ترین کثیر مقصدی انڈور اسٹیڈیم کے طور پر خود کو قائم کیا ہے۔

ایک الٹے اہرام کی صورت میں قائم شدہ، یہ کولیزیم ہانگ کانگ کے واٹر فرنٹ پر سب سے زیادہ دلکش نشانیوں میں سے ایک ہے۔ مرعوب کن ڈیزائن چھت سے نیچے کی طرف بنایا گیا تھا جو زیادہ سے زیادہ کالم سے آزاد جگہ بناتا ہے، جس سے میدان کا ایک بلا روک ٹوک نظارہ ہوتا ہے۔ پیازا، جو کولیزیم سے ہم آغوش ہے، میدان کے اندر منعقد ہونے والے ایونٹ کی تکمیل کے لیے نمائشوں، تفریحی میلوں، استقبالیوں اور دیگر بیرونی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ایک مثالی سہولتی مقام ہے۔

MTR ہنگ ہوم اسٹیشن سے متصل ہے، اور یہ مقام ٹرینوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے آسانی سے قابل رسائی ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے، اس معروف کولیزیم نے متعدد مقامی اور بین الاقوامی کانفرنسوں، پرفارمنسز اور تقریبات کی میزبانی کی ہے۔ یہ کولیزیم ہانگ کانگ کے باسیوں کے لیے باعث تفاخر ہے، جو عالمی معیار کے ان ڈور اسٹیڈیم کی طلب کو موثر طور پر پورا کرتا ہے اور بین الاقوامی اور مقامی ایونٹس کے تقاضوں کی تکمیل کرتا ہے۔

مقام
9 چیونگ وان روڈ، ہنگ ہوم، کوولون، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/hkc/

 

ہانگ کانگ کلچرل سینٹر

3.

1989 میں افتتاح شدہ، ہانگ کانگ کلچرل سینٹر (HKCC) اسٹار فیری پیئر کے قریب واقع ہے اور سم شا سوئی میں سابقہ کوولون-کینٹون ریلوے کلاک ٹاور ہانگ کانگ میں ثقافتی پرفارمننس کے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔

HKCC میں ایک آڈیٹوریا بلڈنگ، ایک ایڈمنسٹریشن بلڈنگ، ایک ریسٹورنٹ بلاک اور ایک پیازا شامل ہے۔ آڈیٹوریا بلڈنگ میں پرفارمنس کے تین بڑے مقامات، یعنی کنسرٹ ہال، گرینڈ تھیٹر اور اسٹوڈیو تھیٹر، روایتی اور جدید دونوں پر مشتمل موسیقی، رقص اور تھیٹر کی پرفارمنس کی ایک وسیع رینج کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ اہم مراحل کے علاوہ، HKCC بصری فنون کی نمائش کے لیے جگہیں، ریہرسل اور پریکٹس کے لیے کمرے کے ساتھ ساتھ، میٹنگز اور سیمینارز کے لیے فنکشن روم بھی فراہم کرتا ہے۔ پرفارمنگ آرٹس شاپ اور کیٹرنگ آؤٹ لیٹس کے ساتھ، HKCC ہمارے وزیٹرز اور سرپرستوں کے لیے مختلف قسم کی خدمات پیش کرتا ہے۔ سم شا سوئی کے واٹر فرنٹ پر واقع اور وکٹوریہ ہاربر کے شاندار نظارے پر فخر کرتا ہوا، HKCC پیازا بڑے پیمانے پر آؤٹ ڈور تقریبات کے لیے ایک مثالی مقام بن جاتا ہے۔

مقام
10 سیلسبری ریوڈ، سم شا سوئی، کوولون، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.hkculturalcentre.gov.hk/

 

کو شان تھیٹر

4.

کو شان تھیٹر (KST) کو پہلی بار 1983 میں کھولا گیا تھا اور اسے نصف کھلے ہوئے تھیٹر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ 1994 میں اسے بہتر بنانے کے منصوبے کی منظوری کے بعد، تجدید شدہ کو شان تھیٹر کو اکتوبر 1996 میں دوبارہ کھول دیا گیا۔ سابقہ ایمفی تھیٹر کو مسمار کر کے ایک ایئر کنڈیشنڈ فوئر بلاک ہاؤسنگ ریہرسل سہولتی مقامات، کمیٹی روم اور URBTIX باکس آفس کے ساتھ دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

اکتوبر 2014 میں افتتاح شدہ، 5 منزلہ کو شان تھیٹر نیو ونگ (NW) آڈیٹوریم، ایک نمائشی گیلری، اور عام سہولیات پر مشتمل ہے۔ NW کا ڈیزائن اور لے آؤت کینٹونیز اوپیرا پرفارمنسز کے لیے وقف شدہ ہے، جس میں آڈیٹوریم کے اندر نشستوں کے درمیان کشادہ لیگ روم شامل ہے تاکہ بزرگوں کی آسانی سے رسائی ہو، بیک اسٹیج پر ملبوسات کے ٹرنکس کے لیے مناسب جگہ ہے۔ نیو ونگ کا آڈیٹوریم موجودہ تھیٹر کے ساتھ مل کر کو شان تھیٹر کے فنکشن کو کینٹونیز اوپیرا کے لیے ایک وقف شدہ مقام کے طور پر مزید بہتر بنا دے گا جس میں پہلے سے موجود اور ابھرتے ہوئے کینٹونیز اوپیرا فنکاروں کی کارکردگی، ریہرسل اور تربیت کے لیے ذیلی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں، کینٹونیز اوپیرا ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن سینٹر (COEIC)، 3/F کو شان تھیٹر نیو ونگ میں واقع ہے۔ یہ سینٹر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتا ہے، بشمول دیوہیکل ٹیلی ویژن اسکرینز اور ملٹی میڈیا پروجیکٹرز، تاکہ ڈیجیٹلائزڈ اور انٹرایکٹو کینٹونیز اوپیرا ریسورسز کو پیش کر پائے۔ یہ سینٹر ان امیدوں کے ساتھ عوام کے لیے کھلا، اور مفت ہے کہ مزید طلبہ، اساتذہ، نوعمر اور نوجوان فنکار کینٹونیز اوپیرا اور فن کی گہرائی سے واقفیت حاصل کریں گے۔

مقام
77 کو شان روڈ، ہنگ ہوم، کوولون، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں :
https://www.lcsd.gov.hk/kst/

 

نگاؤ چی وان سوک سینٹر

5.

نگاؤ چی وان سوک سینٹر، جو باسہولت طور پر ایسٹ کوولون کے قلب میں واقع ہے، نے 23 اپریل 1987 کو اپنے افتتاح کے بعد سے ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر تقریبات کی وسیع رینج کے لیے معیاری اور متنوع سہولیات کی پیشکش کی ہے۔ مزید پیشہ ورانہ خدمات اور جدید سہولیات فراہم کرتے ہوئے، اس سینٹر میں 2002 میں بڑی بہتری آئی ہے۔ 2004 کے اوائل میں، کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق نمائشی ہال کو کثیر مقصدی ثقافتی سرگرمیوں کے ہال میں بھی بدل دیا گیا تھا۔

نگاؤ چی وان سوک سینٹر تھیٹر، ثقافتی سرگرمیوں کا ہال اور ذیلی سہولیات جیسا کہ لیکچر روم، آرٹ اسٹوڈیوز، ڈانس پریکٹس روم اور میوزک پریکٹس روم پر مشتمل ہے۔ اپنے بہترین مقام، نئی تجدید شدہ سہولیات اور ہماری پیشہ ورانہ اور کسٹمر پر مرکوز خدمات کے ساتھ، یہ ایونٹس کے انعقاد کے لیے ایک اچھا انتخاب بنے گا۔

مقام
، نگاؤ چی وان میونسپل سروسز بلڈنگ، 11 کلیئر واٹر بے روڈ، کوولون، ہانگ کانگ
2/F & 3/F

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/ncwcc/

 

کوئین الزبتھ اسٹیڈیم

6.

1980 میں افتتاح شدہ، کوئین الزبتھ اسٹیڈیم ("اسٹیڈیم") ہانگ کانگ کا سب سے بڑا کثیر المقاصد مقام ہے جو کہ وان چائی کے قلب میں واقع ہے جو ایک ہی چھت تلے عوام کو کھیلوں، تفریح اور ثقافت کا نظارہ کرنے اور ان میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

میدان کے علاوہ، اسٹیڈیم میں ایک استقبالیہ لابی، ایک وی آئی پی لاؤنج، ایک کثیر مقصدی ہال، فنکشن روم، کمیٹی روم، تین اسکواش کورٹس اور ایک ٹیبل ٹینس پلیئنگ ایریا ہے۔

مقام
18 اوئی کوان روڈ، وان چائی، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/qes/

 

سائی وان ہو سوک سینٹر

7.

سائی وان ہو سوک سینٹر باسہولت طور پر سائی وان ہو MTR اسٹیشن کے اوپر واقع ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے آسانی سے قابل رسائی ہے۔ یہ سینٹر مربوط شدہ سہولیات سے لیس ہے، بشمول تھیٹر، ثقافتی سرگرمیوں کا ہال، آرٹ اسٹوڈیو اور مختلف سرگرمیوں کے لیے میوزک پریکٹس روم۔ دسمبر 1990 میں اپنےافتتاح کے بعد سے، یہ سینٹر ہانگ کانگ ایسٹ میں لوگوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے تمام شعبوں کے لیے ثقافتی فنون کی پرفارمنسز اور کمیونٹی آرٹس کی سرگرمیوں کے لیے جگہیں اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

مقام
شاؤ کی وان روڈ، ہانگ کانگ
111، G/F

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/swhcc/

 

شیونگ وان سوک سینٹر

8.

شیونگ وان سوک سینٹر (SWCC) شیونگ وان میونسپل سروسز بلڈنگ کی 4 سے 7 ویں منزل پر واقع ہے۔ یہ بہ آسانی قابل رسائی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع سے اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ دسمبر 1988 میں اپنے افتتاح کے بعد سے، SWCC نے ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر تقریبات کی وسیع رینج کو منظم کرنے کے لیے عوام کو کرایہ پر لینے کے لیے متنوع اہم اور ذیلی سہولیات کی پیشکش کی ہے۔

SWCC کی نمایاں اور ذیلی خدمات حاصل کرنے کی سہولیات منزل 4 سے منزل 7 پر واقع ہیں:
: آرٹ اسٹوڈیوز اور میوزک پریکٹس رومز 4/F
: تھیٹر اینڈ لیکچر ہال 5/F
: نمائش ہال 6/F
: ریہرسل ہال اور ڈانس پریکٹس روم 7/F

مقام
، شیونگ وان میونسپل سروسز بلڈنگ، 345 کوئینز روڈ سینٹرل، ہانگ کانگ
4-7/F

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/swcc/

 

یاؤ ما تی تھیٹر

9.

یاؤ ما تی تھیٹر ایک آڈیٹوریم، ایک آرکسٹرا پِٹ کے ساتھ ایک اسٹیج، ایک ڈریسنگ روم، ایک ساؤنڈ اور لائٹنگ کنٹرول روم، ایک فوئر اور ایک باکس آفس فراہم کرتا ہے۔ فنکشن رومز کے ساتھ، یہ چینی اوپیرا پرفارمنس اور متعلقہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے موزوں ہے۔

کینٹونیز اوپیرا ہماری مقامی ثقافت کی ایک علامت ہے۔ کینٹونیز اوپیرا کے تحفظ، فروغ اور ترقی کے لیے، یاؤ ما تی تھیٹر اور ریڈ برِک بلڈنگ، دونوں درجہ بندی کی گئی تاریخی عمارتوں کو، یاؤ ما تی تھیٹر کے نام سے پورے علاقے میں پرفارمنگ آرٹس کے مقام کے طور پر دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح باضابطہ طور پر 17 جولائی 2012 کو کیا گیا تھا، جس کو چینی اوپیرا کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے نامزد کیا گیا تھا، خاص طور پر کینٹونیز اوپیرا۔ یہ مقام ابھرتے ہوئے اور عنقریب سامنے آنے والے کینٹونیز اوپیرا گروپس کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے پرفارمنگ اور ریہرسل کی سہولیات سے لیس شدہ ہے۔ وینیو پارٹنرشپ سکیم کے نفاذ کے ذریعے، اس مقام کو ایک مقبول تربیتی اور کارکردگی کے مقام کے ساتھ ساتھ کینٹونیز اوپیرا ٹیلنٹ کی پرورش کے لیے گہوارے کے طور پر فروغ دینے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔

مقام
6 واٹرلو روڈ، کوولون، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.lcsd.gov.hk/ymtt/

 

ایسٹ کوولون کلچرل سینٹر

10.

ایسٹ کوولون کلچرل سینٹر (EKCC) ثقافت اور فنون لطیفہ کا ایک ممتاز مقام ہے جو کہ فنون اور ٹیکنالوجی کو مربوط کرتا ہے، اور فنون کے ماہرین اور ٹیکنالوجی کے پیشہ ور افراد کے لیے فنون اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تخلیقات کی پرکھ اور تجربہ کرنے کے لیے ایک انکیوبیٹر ہے۔

کوون ٹونگ روڈ اور نگاؤ تاؤ کوک روڈ کے سنگم پر واقع EKCC MTR کوولون بے اسٹیشن سے ڈھکے ہوئے فُٹ برِج کے ساتھ آسانی سے منسلک ہے اور مختلف بسوں اور منی بس روٹس سے بھی آسانی کے ساتھ قابل رسائی ہے۔

EKCC کی اہم اور ذیلی خدمات حاصل کرنے کی سہولیات میں ہال، تھیٹر، ٹرنز، بیٹس، لیب اور انکیوبیٹرز شامل ہیں۔

مقام
60 نگاؤ تاؤ کوک روڈ، کوولون، ہانگ کانگ

آپ اس مقام کے متعلق انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
https://www.ekcc.hk/